موبائل فون کی دنیا میں راج کرنے والا نوکیا3310پیٹ سے نکال لیا گیا

کوسوو(قدرت روزنامہ) نوکیا 3310 ایسا موبائل فون ہے جو 2 دہائیوں سے لوگوں کے ذہنوں میں زندہ ہے ویسے تو نوکیا نے 2005 میں اس کی فروخت ختم کردی تھی مگر 2017 میں اس کی نئی شکل میں واپسی ہوئی مگر کیا کوئی فرد اس موبائل فون کو نگل سکتا ہے؟.

یورپی ملک کوسوو میں ایسا ہی حیران کن واقعہ پیش آیا پریسٹینا نامی شہر میں 33 سالہ شخص کے معدے سے ڈاکٹروں نے نوکیا 3310 کو نکالا حیران کن طور پر یہ موبائل فون 4 دن سے اس شخص کے معدے میں موجود تھا اور یہ معلوم ہی نہیں ہوسکا کہ اس نے کب اور کیسے اسے نگل لیا کامیاب آپریشن کے ذریعے اسے نکالنے والے ڈاکٹروں نے فیس بک پر اس فون کی تصاویر بھی پوسٹ کیں جبکہ ایکسرے اور اینڈو اسکوپ تصاویر میں بھی اسے دیکھا جاسکتا ہے.

ڈاکٹروں نے اس موبائل فون کو معدے کو کاٹے بغیر نکالنے میں کامیاب حاصل کی اور اس کے لیے خصوص ڈیوائسز اینڈو اسکوپ کا استعمال کیا گیا اور 2 گھنٹے میں فون نکال لیا ڈاکٹروں کے مطابق اس عمل کے دوران کوئی پیچیدگیاں پیدا نہیں ہوئیں. متاثرہ شخص نے فون نگلنے کے بعد پیٹ میں درد کے باعث ہسپتال سے رجوع کیا تھا طبی ماہرین نے بتایا کہ بیٹری فون کا سب سے خطرناک حصہ ہوتا ہے جس کے پھٹنے کا خطرہ ہوتا ہے جبکہ نقصان دہ کیمیکلز کا اخراج بھی ہوسکتا تھاموبائل فون نکلنے کے بعد اب اس شخص کی حالت بہتر ہے.

Recent Posts

رواں سال کا آخری سورج گرہن پاکستان میں دیکھا جاسکے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رواں برس کا دوسرا اور آخری سورج گرہن پاکستان میں دیکھا جاسکے…

2 mins ago

جسٹس منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ سے آج کی رخصت لے لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جسٹس منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ سے آج کی رخصت لے…

7 mins ago

دو قومی صوبے میں صحت کے لئے وسائل اور فنڈز مہیا نہیں کیے جا رہے ،خوشحال کاکڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ طب…

9 mins ago

آٹے کا تھیلا 100روپے مزید مہنگا

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا، ایک ماہ کے دوران 20 کلو آٹے…

12 mins ago

پشتون بلوچ صوبے میں برابری ہر شعبہ زندگی میں ناگزیر ہے، پشتونخواہ میپ

ژوب+شیرانی(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ پشتون بلوچ صوبے میں برابر…

16 mins ago

ٹرانسپورٹرز نے پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کو مسترد کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ معمولی کمی…

22 mins ago