پی ٹی آئی مالی بحران کا شکار، ملازمین کی تنخواہیں بند اور چیک باؤنس

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف مالی بھران کا شکار ہو گئی، جس کی وجہ سے ملازمین کو تنخواہیں نہیں مل رہیں اور اس سلسلے میں جاری ہونے والے چیکس بھی باؤنس ہونے لگے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی عہدے داروں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے اور عہدوں سے استعفوں کے بعد پارٹی کے مالیاتی ڈھانچے کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔ پارٹی رہنماؤں کے مطابق ملک بھر میں پی ٹی آئی کے 9 ریجنل آفسز اور ڈسٹرکٹ آفسز میں ملازمین کو تنخواہ نہیں مل رہی۔ مرکزی قائدین کی پارٹی سے لاتعلقی کی وجہ سے گزشتہ 17 دنوں میں پارٹی اکاؤنٹس سے ایک بھی چیک کلیئر نہیں ہوسکا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ذیلی 15 ونگز کے معاملات چلانے والے سیکڑوں ملازمین تشویش کا شکار ہیں۔ پارٹی کا تھنک ٹینک بھی ناکارہ ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے جب کہ پارٹی شہدا کے لیے جمع ہونے والی 5 لاکھ ڈالر سے زائد رقم بھی نہیں نکلوائی جاسکتی۔ پارٹی کے ملک بھر میں جوائنٹ اکاؤنٹس ہیں، جنہیں چیئرمین عمران خان اکیلے آپریٹ کرنے کے اہل نہیں۔

پارٹی چیک کلیئرنس کے لیے کم از کم 2 سگنیٹری ضروری ہیں۔ اکیلے عمران خان ان اکاؤنٹس کو آپریٹ کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے۔ فنڈز کی قلت سے پارٹی کا سوشل میڈیا سیل بھی کمزور ہوچکا ہے اور گرفتاریوں کے خوف اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے مایوس ملازمین نے بھی کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کے مطابق فنڈز کی قلت سے پیدا ہونے والی صورتحال پر عمران خان کو آگاہ کردیا ہے۔ اگر فنڈز موصول نہ ہوئے تو پی ٹی آئی کے ملک بھر میں قائم دفاتر کو بند کرنا ہوگا اور پارٹی سے جڑے سیکڑوں ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرنا پڑے گا۔

Recent Posts

وزیراعظم نے گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا، تحقیقات کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے گندم درآمد کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے…

1 min ago

باسط علی نے سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی (قدرت روزنامہ) لیگ سپنر اسامہ میر اور زمان خان کو دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ…

1 min ago

خرم شیر زمان انتخابی عذرداری کیس،کامیاب امیدوار اختیار بیگ کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں خرم شیر زمان کی انتخابی عذرداری کی درخواست…

12 mins ago

شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، 21 زخمی

گلگت(قدرت روزنامہ) شاہراہ قراقرم پر مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 افراد جاں بحق…

12 mins ago

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہبازشریف نے مہنگائی میں کمی کو عوام کے لئے اچھی خبر…

22 mins ago

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 773 پوائنٹس کا اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان ہے،…

25 mins ago