استور (قدرت روزنامہ) گلگت بلتستان کے علاقے استور میں برفانی تودہ گرنے سے 10 افراد جاں بحق، 10 سے زائد زخمی ہو گئے .
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی گلگت بلتستان نے فوری امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت کر دی .
ریسکیو اور انتظامیہ کو تودے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے تمام وسائل بہم پہنچانے کا حکم دیدیا اور متعلقہ عملے کو استور پہنچنے اور کنٹرول روم قائم کرنے کا کہا گیا ہے .
. .