اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دینے کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دینے کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیاہے .

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تحریر ی حکمنامہ جاری کیا، جس میں شاہ محمود قریشی کے بیان حلفی کو بھی حصہ بنایا گیاہے .

شاہ محمود قریشی نے بیان حلفی میں نومئی کے واقعات کی مذمت کی ہے ، شاہ محمود قریشی نے اشتعال انگیزی کا حصہ نہ بننے کا بیان حلفی دیا . عدالت نے فیصلے میں کہاہے کہ بیان حلفی کی خلاف ورزی کی گئی تو توہین عدالت کی کارروائی شروع ہو گی ، شاہ محمود قریشی کے نظر بندی کے احکاماات غیر قانونی ہیں ،تھری ایم پی او کے تحت نظر بندی ٹھوس شواہد پر ہو سکتی ہے ،کیس میں ایم پی او سیکشن تھری کے تحت آرڈر جاری کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے .

. .

متعلقہ خبریں