شیخ رشید کا ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ، پی ٹی آئی کے کون کون سے رہنما نشانہ بنے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کر دیا گیا، پی ٹی آئی کے 9 رہنما بھی حکومتی ایکشن کا نشانہ بن گئے .

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق شاہ محمود، علی امین، فرخ حبیب، پرویز خٹک، اعظم سواتی، عون عباس، اسد عمر، زرتاج گل اور علی محمد خان حکومتی ایکشن کا نشانہ بنے .

حکومت نے اس سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لئے نو فلائی لسٹ میں بھی نام شامل کئے ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے نام بھی مذکورہ لسٹ میں موجود ہیں .

. .

متعلقہ خبریں