تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزیر کی تیسری بار گرفتاری،14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ملتان (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزیر عامر ڈوگر کو تیسری بار گرفتار کر کے عدالت پیش کر دیا گیا .

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو 16 ایم پی او کے تحت لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے باہر سے گرفتار کیا گیا، ان کو جھنگ جیل سے 22 مئی کو رہائی ملی تو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا .

پولیس نے ان کو خانیوال ضلع کچہری پیش کیا تو عامر ڈوگر وہاں سے فرار ہو گئے، پولیس نے ان کو تیسری مرتبہ گذشتہ رات پھر گرفتار کر لیا، پولیس نے ان کو عدالت پیش کیا ہے جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے انہیں 14 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا .

. .

متعلقہ خبریں