اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے پسند کا سکواڈ نہ ملنے پر افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق ٹوئٹر پر جاری بیان میں راشد خان نے کہا انہیں ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کی سلیکشن پر تحفظات تھے۔ ان کا موقف ہے کہ ٹیم کی سلیکشن پر مجھے اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ راشد خان نے کہا کہ کپتان کی حیثیت سے ٹیم کی سلیکشن میں میری شمولیت میرا حق ہے۔ افغان کرکٹ بورڈ نے جس ٹیم کا اعلان کیا اس کیلئے مجھ سے مشاورت نہیں کی گئی۔انہوں
نے کہا میں افغان ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان کے عہدے سے ابھی مستعفی ہو رہا ہوں۔ افغانستان کیلئے کھیلنا میرے لیے ہمیشہ قابل فخر رہے گا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…