ملک کے مختلف شہروں میں آئندہ ہفتے کے دوران بارش کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتہ کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں آندھی ، تیز ہوائوں اور بارش کی پیش گوئی کی ہے . پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا ، بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آگئی .

سرگودھا، چیچہ وطنی، بہاولنگر اور خانیوال میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا . اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اتوار سے ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں ہوائیں داخل ہوں گی جو 31مئی تک بارشوں کا سبب بنیں گی . محکمہ موسمیات نے ملک میں درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ 30مئی کے دوران سندھ کے شہر کراچی، سکھر، دادو، حیدرآباد، جیکب آباد، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، میرپور خاص اور خیرپور میں بھی بادل برسیں گے . پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے . محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان میں کمزور انفراسٹرکچر اور کھڑی فصلوں کو نقصان کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے .

. .

متعلقہ خبریں