صوبے کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے قبائلی تنازعات اور باہمی جھگڑوں کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے، ضیا اللہ لانگو
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ قبائلی تنازعات کے منصفانہ حل کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی ترقی کیلئے قبائلی تنازعات اور باہمی جھگڑوں کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے . ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لئے صوبے کو امن کا گہوارہ بنانا صوبائی حکومت کامشن ہے تاکہ صوبے کے عوام کو ایک پرامن ماحول دستیاب ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری بیان میں کیا .
. وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ قبائلی جھگڑے اور باہمی تنازعات علاقائی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ کا سبب ہیں . ترقی کے منازل طے کرنے کے لیے ہمیں علاقائی تنازعات اور آپس کے اختلافات ختم کرنے ہوں گے انہوں نے کہا کہ علاقے کے مسائل مقامی طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہاں زندگی بسر کرنے والے لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کی جا سکیں وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ قبائلی تنازعات نے لوگوں کو بہت پسماندہ کیا اور قتل غارت کی وجہ سے بہت سے بچے یتیم ، اورخواتین بیوہ ہو گئی تو ہر باشعور بلوچستانی کو پر امن بلوچستان کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اوراپنے حکومتوں کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے وزیر داخلہ نے اس ضمن میں بلوچستان کے سرداروں، قبائلی معتبرین ،سے بھی اپیل کی کہ وہ بلوچستان کے تمام قبائل چاہے وہ بلوچ ہو یاپشتون اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے قبائلی تنازعات کے خاتمے کیلئے کوششیں کریں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی پہلے روز سے کوشش رہی ہیں کہ قبائلی تنازعات کا حل نکلیں اور سلسلے میں ہماری کوشش ابھی تک جاری ہیں
. .