دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فورس کی استعداد کا ر میں اضافہ ترجیح ہے ، قدوس بزنجو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے امن امان کے قیام اور عوام کی جان مال کے تحفظ کے لئے بلوچستان پولیس کی کا رکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ سائلین کی شکایات کے فوری حل اور قانون کے مطابق ایف آئی آر کے اندراج کے حوالے سے عوام کی شکایات کے ازالے کو بھی یقینی بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں قائم ڈیٹا کمیونیکشن اینڈ کمانڈ سینٹر کے معائینہ کے موقع پر کیا جہاں انہیں آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ نے پولیس کی کارکردگی اور سینٹر میں دستیاب سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے وزیراعلیٰنے ڈیٹا کمیونیکیشن اینڈ کمانڈ سینٹر کے قیام کو امن امان کی بہتری کی جانب اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لئے ہمیں بھی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہو گا خاص طور سے دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے اپنی فورسز کی استعداد کار میں اضافہ ہماری اولین ترجیح ہے حکومت پولیس کی کارکردگی میں مزید اضافہ کے لئے تمام وسائل فراہم کریگی وزیراعلیٰ نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ پولیس پر عوام کے اعتماد کو بڑھانے کے لئے اقدامات کی جائیں تھانہ کلچر میں بنیادی تبدیلیاں لاتے ہوئے اسسے عوام دوست بنایا جائے اور دوران چیکنگ عوام کی عزت نفس کو ہر صورت بحال رکھا جائے جبکہ دوران تفتیش ملزمان سے بہتر رویہ روا رکھا جائے وزیراعلیٰ نے پولیس فورس کے مورال اور عزم وحوصلہ کو بلند کرنے پر آئی جی پولیس کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ آج ہم فخر سے یہ بات کر سکتے ہیں گزشتہ چند عرصہ میں بلوچستان پولیس ایک اسٹرائکنگ فورس کے طور پر ابھری ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ مزید بہتری آئی گی .

.

.

متعلقہ خبریں