پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی تاریخ تبدیل ہونے کاا مکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اراکین پارلیمنٹ کی بڑی تعداد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہو جانے کے باعث پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر کو نہ ہونے کا امکان ہے ۔پارلیمانی ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ صدر عارف نے ابھی تک 13ستمبر کے اجلاس کے حوالے سے سمن بھی جاری نہیں کئے تاہم حکومت نے چند دن قبل سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے مشاورت کے بعد 13 ستمبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا اعلان کیا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین ایک بڑی تعداد یا تو بیرون ملک ہے یا پھر کورونا وائرس

میں مبتلا ہونے کی وجہ سے قرنطینہ میں ہے اس لئے مشترکہ اجلاس 13 ستمبر کے بجائے20 ستمبر کو بلانے کی تجویز دی گئی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اجلاس کی تیاریاں مکمل کرچکا ہے لیکن جب تک صدر مملک کی طرف سے سمن نہیں ملتے اس وقت اراکین کو آگاہ نہیں کیا جائیگا جیسے ہی سمن موصول ہوں گے اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائیگا ۔واضح رہے کہ آئین کے آرٹیکل 56 کے تحت صدر مملکت کے خطاب سے ہی پارلیمانی سال کا آغاز ہوگا تاہم ابھی تک ایوان صدر کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ نہیں کیا گیا حالانکہ وزیراعظم کی جانب سے سمری بھی بھجوائی گئی ہے لیکن اراکین کی بڑی تعداد کے غیر حاضر ہونے کے ڈر سے اجلاس 13 کے بجائے 20 ستمبر کو بلانے کی تجویز ہے ۔

Recent Posts

رواں سال کا آخری سورج گرہن پاکستان میں دیکھا جاسکے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رواں برس کا دوسرا اور آخری سورج گرہن پاکستان میں دیکھا جاسکے…

2 mins ago

جسٹس منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ سے آج کی رخصت لے لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جسٹس منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ سے آج کی رخصت لے…

7 mins ago

دو قومی صوبے میں صحت کے لئے وسائل اور فنڈز مہیا نہیں کیے جا رہے ،خوشحال کاکڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ طب…

9 mins ago

آٹے کا تھیلا 100روپے مزید مہنگا

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا، ایک ماہ کے دوران 20 کلو آٹے…

12 mins ago

پشتون بلوچ صوبے میں برابری ہر شعبہ زندگی میں ناگزیر ہے، پشتونخواہ میپ

ژوب+شیرانی(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ پشتون بلوچ صوبے میں برابر…

16 mins ago

ٹرانسپورٹرز نے پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کو مسترد کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ معمولی کمی…

22 mins ago