پاکستان میں کتنے فیصد خواتین سگریٹ نوشی کی عادی ہیں؟

لاہور(قدرت روزنامہ) حالیہ سالوں میں پاکستان میں سگریٹ نوشی کرنے والی خواتین کی تعداد میں کافی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے . ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق تحقیق کاروں اور پروفیشنلز کے ’کیپیٹل کالنگ‘ نامی نیٹ ورک کی طرف سے کی جانے والی ایک تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت پاکستان میں 7فیصد سے زائد خواتین روزانہ کی بنیاد پر سگریٹ نوشی کر رہی ہیں .

عام خیال کے برعکس نتائج میں معلوم ہوا ہے کہ سگریٹ نوش خواتین کی زیادہ تعداد کا تعلق دیہی علاقوں سے ہے اور دیہی علاقوں میں 10فیصد خواتین سگریٹ نوشی کر رہی ہیں .

دوسرے نمبر پر کم تعلیم یافتہ خواتین کی زیادہ تعداد (12فیصد) سگریٹ نوشی کر رہی ہے . پاکستان میں سگریٹ پینے والی خواتین میں سے ساڑھے 19فیصد کی عمر 25سے 29سال کے درمیان ہے . مجموعی طور پر سگریٹ نوش خواتین کی بات کی جائے تو ان میں سے 34فیصد کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے . ساڑھے 58فیصد دیہی علاقوں سے تعلق رکھتی ہیں اور 71.7 فیصد ان پڑھ ہیں .

33.1فیصد سگریٹ نوش خواتین انتہائی غریب ہیں، 78.6فیصد بیروزگار اور ساڑھے 94فیصد سگریٹ پینے والی خواتین شادی شدہ یا طلاق یافتہ ہیں . 52.7فیصد سگریٹ نوش خواتین زندگی میں کسی مرحلے پر گھریلو تشدد کا نشانہ بن چکی ہیں . نیٹ ورک کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سگریٹ نوشی سے خواتین کو بے شمار طبی نقصانات لاحق ہوتے ہیں، جن میں پھیپھڑوں کا کینسر، امراض قلب، نظام تنفس کی انفیکشنز اور دیگر بیماریاں شامل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں