کیا روس سے تیل کی درآمد شروع ہونے کے بعد پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 100روپے فی لیٹر کمی آ جائے گی؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) کیا روس سے تیل کی درآمد شروع ہونے کے بعد پاکستان میں پٹرول کی قیمت 100روپے فی لیٹر کمی آ جائے گی؟ نجی ٹی وی چینل" جیو نیوز" کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ایک حالیہ انٹرویو میں یہ سوال پوچھا گیا جس کا جواب انہوں نے نفی میں دیا .

احسن اقبال نے وائس آف امریکہ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ”روس سے تیل کی درآمد شروع ہونے کے بعدبھی تیل کی قیمتوں میں کچھ زیادہ فرق نہیں پڑے گا .

جب پاکستان نے بہت زیادہ مقدار میں روس سے تیل کی درآمد شروع کر دی، اس وقت یہاں قیمتوں میں کچھ کمی واقع ہو گی . “

انہوں نے کہا کہ ” ابتداءمیں ہم بہت تھوڑی مقدار میں تیل درآمد کر رہے ہیں . تاہم 6 ماہ سے ایک سال کے عرصے میں زیادہ مقدار میں درآمد شروع ہو جائے گی، جس سے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے میں مدد ملے گی . “ واضح رہے کہ پاکستان اور روس کے مابین کافی عرصے سے تیل کی درآمد کے حوالے سے مذاکرات ہو رہے تھے اور رواں سال دونوں ممالک کے مابین ایک معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے بعد روس سے تیل کی پہلی کھیپ آئندہ ہفتے کے دوران پاکستان پہنچنے کی توقع ہے .

. .

متعلقہ خبریں