کورونا وباء کے پیش نظر سعودی وزارت صحت نے نیا انتباہ جاری کردیا

ریاض(قدرت روزنامہ) علامی وباء کورونا وائرس کے پیش نظر سعودی وزارت صحت نے نیا انتباہ جاری کردیا . عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت نے انتباہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی اقسام بڑی تیزی سے پھیل رہی ہیں ، اس لیے ضروری ہے کہ تمام لوگ ویکسین کی دونوں خوراکیں جلد از جلد لگوالیں ، ویکسی نیشن کے لیے صحتی ایپ یا توکلنا ایپ کے ذریعے پیشگی تاریخ لی جا سکتی ہے .

بتایا گیا ہے کہ سعودی وزارت نے اپنے انتباہ میں صرف کورونا وباء کے نئے ویرینٹ کے تیزی سے پھیلاؤ سے متعلق عوام کو خبردار کیا ہے تاہم مملکت میں دوبارہ کوئی پابندی عائد کی جائے گی یا نہیں اس حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا لیکن شہری کورونا ایس او پیز کی پابندی جاری رکھیں . اسی طرح کورونا ویکسی نیشن مہم سے متعلق مسجد حرام اور مسجد نبوی کے خطیبوں کی جانب سے بھی اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں ، خطباء کا کہنا ہے کہ طلبہ وزارت صحت کی طرف سے بنائے گئے قوانین ، حفاظتی تدابیر ، صحت کی شرائط اور ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کریں تاکہ اسکولوں میں تعلیم کے حصول کے لیے محفوظ مواقع مل سکیں . مسجد حرام اور مسجد نبوی کے خطباء نے طلبہ و طالبات پر زور دیا ہے کہ وہ جلد سے جلد کرونا ویکسین لگوائیں اور اس حوالے سے کسی قسم کی تاخیر نہ کریں ، اس ضمن میں مسجد حرام کے امام اور خطیب عبداللہ الجھنی کی جانب سے جارہ کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طلبہ وزارت صحت کی طرف سے بنائے گئے قوانین ، حفاظتی تدابیر ، صحت کی شرائط اور ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کریں تاکہ اسکولوں میں تعلیم کے حصول کے لیے محفوظ مواقع مل سکیں ، ادھر مسجد نبوی کے خطیب عبداللہ البعیجان نے اپنے جمعہ کے خطبہ میں طلبہ پر زور دیا کہ وہ جسمانی قوت مدافعت کو یقینی بنانے کے لیے کرونا ویکسین ضروری لگوائیں . . .

متعلقہ خبریں