کورونا وباء کے پیش نظر سعودی وزارت صحت نے نیا انتباہ جاری کردیا

ریاض(قدرت روزنامہ) علامی وباء کورونا وائرس کے پیش نظر سعودی وزارت صحت نے نیا انتباہ جاری کردیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت نے انتباہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی اقسام بڑی تیزی سے پھیل رہی ہیں ، اس لیے ضروری ہے کہ تمام لوگ ویکسین کی دونوں خوراکیں جلد از جلد لگوالیں ، ویکسی نیشن کے لیے صحتی ایپ یا توکلنا ایپ کے ذریعے پیشگی تاریخ لی جا سکتی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ سعودی وزارت نے اپنے انتباہ میں صرف کورونا وباء کے نئے ویرینٹ کے تیزی سے پھیلاؤ سے متعلق عوام کو خبردار کیا ہے تاہم مملکت میں دوبارہ کوئی پابندی عائد کی جائے گی یا نہیں اس حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا لیکن شہری کورونا ایس او پیز کی پابندی جاری رکھیں۔

اسی طرح کورونا ویکسی نیشن مہم سے متعلق مسجد حرام اور مسجد نبوی کے خطیبوں کی جانب سے بھی اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں ، خطباء کا کہنا ہے کہ طلبہ وزارت صحت کی طرف سے بنائے گئے قوانین ، حفاظتی تدابیر ، صحت کی شرائط اور ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کریں تاکہ اسکولوں میں تعلیم کے حصول کے لیے محفوظ مواقع مل سکیں۔

مسجد حرام اور مسجد نبوی کے خطباء نے طلبہ و طالبات پر زور دیا ہے کہ وہ جلد سے جلد کرونا ویکسین لگوائیں اور اس حوالے سے کسی قسم کی تاخیر نہ کریں ، اس ضمن میں مسجد حرام کے امام اور خطیب عبداللہ الجھنی کی جانب سے جارہ کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طلبہ وزارت صحت کی طرف سے بنائے گئے قوانین ، حفاظتی تدابیر ، صحت کی شرائط اور ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کریں تاکہ اسکولوں میں تعلیم کے حصول کے لیے محفوظ مواقع مل سکیں ، ادھر مسجد نبوی کے خطیب عبداللہ البعیجان نے اپنے جمعہ کے خطبہ میں طلبہ پر زور دیا کہ وہ جسمانی قوت مدافعت کو یقینی بنانے کے لیے کرونا ویکسین ضروری لگوائیں۔

Recent Posts

دو قومی صوبے میں صحت کے لئے وسائل اور فنڈز مہیا نہیں کیے جا رہے ،خوشحال کاکڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ طب…

1 min ago

آٹے کا تھیلا 100روپے مزید مہنگا

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا، ایک ماہ کے دوران 20 کلو آٹے…

4 mins ago

پشتون بلوچ صوبے میں برابری ہر شعبہ زندگی میں ناگزیر ہے، پشتونخواہ میپ

ژوب+شیرانی(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ پشتون بلوچ صوبے میں برابر…

8 mins ago

ٹرانسپورٹرز نے پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کو مسترد کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ معمولی کمی…

14 mins ago

کوئٹہ ،زائدقیمت پر کم وزن روٹی کی فروخت جاری، انتظامیہ خاموش

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں تندوری روٹی اڑان بھر رہی ہے کم وزن زیادہ قیمت ڈی سی…

33 mins ago

بلوچستان ،رواں سال مون سون میں معمول سے 111 فیصد زائد بارش ریکارڈ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)رواں سال مون سون کے دوران ملک بھر میں معمول سے 51 فیصد زائد…

44 mins ago