اسلام آباد، راولپنڈی، مری، وادی نیلم میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)راولپنڈی، مری اور بالائی وادی نیلم میں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے .

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 223 کلو میٹر زیر زمین تھی .

زلزلے کا مرکز تاجکستان بارڈر تھا .

بالائی وادی نیلم کے علاقے شاردا، کیل، ہلمت، دودھنیال اور شیخ بیلہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے .
زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی .

. .

متعلقہ خبریں