اداروں کی بدنامی کیلئے پی ٹی آئی کا قتل اور ریپ کا منصوبہ پکڑا گیا ہے، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ خفیہ ایجنسیوں نے تحریک انصاف رہنماؤں کی کچھ کالز ایسی پکڑی ہیں جس میں اُن کی گٹھیا منصوبہ بندی سامنے آئی۔

پی ٹی آئی نے پہلی حکمت عملی یہ بنائی کہ کسی رہنما کے گھر پر جعلی چھاپہ مار کر فائرنگ سے کارکن کو قتل کیا جائے اور خاتون کے ساتھ ریپ کر کے اس کا الزام اداروں پر عائد کیا جائے۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق فیصل آباد میں پریس نیوز کے دوران انہوں نے کہا کہ جو گفتگو سامنے آئی اس میں 2 قسم کی پلاننگ جاری تھی، اس گفتگو میں شامل کرداروں کو دیکھا گیا ہے، فائرنگ کا ایشو بنا کر تاثر دینا تھا کیسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریپ کرنے کا منصوبہ بھی بنایا جارہا تھا کہ اسے عالمی میڈیا پر اچھالا جائے، منصوبے پر آج رات ہی عمل کرنا تھا اس لیے شیطانی عمل سے قوم کو آگاہ کررہے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمرانی فتنے کا مقصد لوگوں کو گمراہ کرنا تھا، 9 مئی کے ذمہ داروں کو سزا ملے گی، انہوں نے اب انتہائی گھٹیا ڈراما رچانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

Recent Posts

کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس؛ 9مئی کے 10ملزمان کی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)نو مئی کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس کے 10 ملزمان کی ضمانت منظور ہوگئی۔…

2 hours ago

روس میں بیٹیوں کی پرورش والد کے بغیر کیوں کی جاتی ہے؟

روس (قدرت روزنامہ)دنیا میں ایسے کئی ممالک ہیں جہاں والدین اور اولاد کے درمیان کچھ…

2 hours ago

عمران خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہارِ اطمینان، شعیب شاہین کی تلخ کلامی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان…

2 hours ago

انوار الحق، فیصل واوڈا کا سینیٹ میں حکومت یا اپوزیشن کسی بھی بینچ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے تاحال اپوزیشن یا حکومتی بینچز میں…

2 hours ago

جنرل صاحب یقین دہانی کروائیں تحقیقات کرنے والے ججز کے رشتے داروں کو اغوا نہیں کیا جائے گا، پی ٹی آئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ…

2 hours ago

’مہربانو! آپ نے ہنسنا نہیں، عظمیٰ! آپ نے رونا نہیں’، ٹی وی پروگرام کا یہ کلپ کیوں وائرل ہوا؟

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی رہنما مہربانو قریشی اور وزیر…

2 hours ago