کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کے لیے اراکین کی تعیناتی کی منظوری دے دی وزیر اعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ صحت کی جانب سے ارسال کی جانے والی ایک سمری پر دی واضح رہے کہ صوبائی اسمبلی نے 18 نومبر 2019 کو ”بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ، 2019” منظور کیا تاکہ ”شعبہ صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے، کلینیکل گورننس اور طب کے شعبے سے منسلک عطائیوں پر پابندی لگانے اور اسٹیبلشمنٹ کی فراہمی کے لیے انتظامات کیے جا سکیں بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کے قیام کا مقصد نجی اور پبلک ہیلتھ کیئر سروسز کی فراہمی کے شعبوں کو ریگولیٹ کرنا ہے ایکٹ کی دفعات کے تحت، کمیشن معیار کی جانچ کو یقینی بنانے کے لیے کوڈ آف سول پروسیجر1908 کے تحت سول عدالت میں دی گئی طاقت کا استعمال کر سکتا ہے ایکٹ کے سیکشن-5 کے مطابق، کمیشن نو (09) اراکین پر مشتمل ہے . ان اراکین میں سے سات (07) کو سرچ کمیٹی کی سفارشات پر (ہر عہدے کے لیے دو کا پینل) نامزد کیا جانا ہے باقی دو (02) اراکین میں سے ایک (01) ہائی کورٹ کا ریٹائرڈ جج اور دوسرا مالیاتی ماہر ہوگا سیکشن 5 (3): ” کے تحت کوئی شخص اس وقت تک رکن کے طور پر نامزد ہونے کا اہل نہیں ہوگا جب تک کہ اس کے پاس کم از کم بیس سال کا تجربہ نہ ہو .
کل اراکین میں سے کم از کم تین صحت کے شعبے سے ہوں گے اور ایک رکن وفاقی /صوبائی انتظامی خدمات کا ہوگا جو ترجیحی طور پر صحت کے شعبے سے ہوگا جو 20 گریڈ سے نیچے کی سطح کا آفیسر نہیں ہوگا .
. .