آج ہم تاریک دور میں جی رہے ہیں‘ ہمارے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنے والا کوئی نہیں، عمران خان

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج ہم تاریک دور میں جی رہے ہیں، ہمارے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنے والا کوئی نہیں . تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان مہں انہوں نے کہا کہ عمر ایوب اور شہزاد اکبر کے گھروں پر رات کو چھاپے مارے گئے، آج ہم تاریک دور میں جی رہے ہیں، آئین کی خلاف ورزی کی گئی، عدالتی فیصلوں کی کھلم کھلا دھجیاں اڑائی گئیں، بغیر وارنٹ کے گھروں کو توڑا گیا اور توڑ پھوڑ کی گئی، میڈیا کا منہ بند کیا گیا اور ہمارے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنے والا کوئی نہیں .

عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ اگر جیلوں میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے بارے میں کوئی شک تھا تو اس سند یافتہ مجرم کی یہ پریس کانفرنس ایسے تمام شکوک و شبہات کو دور کر دیئے کیوں کہ وہ واضح طور پر میڈیا میں ہونے والی خوفناک کہانیوں کو چھپانے اور پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے .
انہوں نے کہا کہ خواتین کے ساتھ کبھی بھی ریاست کی طرف سے اتنا برا سلوک اور ہراساں نہیں کیا گیا جتنا اس فاشسٹ حکومت نے کیا ہے جب وہ پرامن احتجاج کے اپنے حق کا استعمال کر رہی تھیں .

گزشتہ شب ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک کی ایجنسیوں نے ایک گفتگو پکڑی ہے جس میں دو طرح کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی، انٹیلی جنس ایجنسیوں نے جو گفتگو پکڑی ہے، وہ پی ٹی آئی کی منصوبہ بندی سے متعلق ہے جس پر آج رات ہی عمل ہونا تھا، گفتگو پی ٹی آئی کے رہنما کے گھر چھاپے سے متعلق ہے اور دوسرا ڈرامہ یہ تھا کہ ریپ ایکٹ کیا جائے، مقصد تھا کہ ریپ ایکٹ کا الزام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر لگایا جائے اور ریپ ایکٹ کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے، منصوبہ بنایا گیا کسی پی ٹی آئی رہنما کے گھر چھاپے کے دوران فائرنگ بھی ہو .
وزیر داخلہ نے کہا کہ انہوں نے اب انتہائی گھٹیا ڈرامہ رچانے کی منصوبہ بندی کی ہے، عمرانی فتنے کا مقصد تھا کہ لوگوں کو گمراہ کیاجائے، یہ ڈرامہ آج رات کیے جانے کا امکان تھا لیکن ایجنسیوں نے بروقت اسے ناکام بنایا، اسی طرح نو مئی کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، میں اس گمراہ ٹولے اور اس کے سرغنہ کو واضح کرنا چاہتا ہوں کہ آپ لوگ اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں، جس نفرت کو عمران خان نے لوگوں کے دلوں اور ذہنوں میں جلایا، اس نفرت کی آگ میں آج وہ خود ہی جل گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں