میسی نے رونالڈو کا ریکارڈ توڑ دیا

پیرس(قدرت روزنامہ) کرسٹیانو رونالڈو کو ایک بار پھر شکست دے کر لیونل میسی بازی لے گئے .

جیو نیوز کے مطابق دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر رونالڈو کی خدمات لے کر بھی سعودی کلب النصر ٹائٹل سے محروم رہا، سپراسٹار اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں ناکام ہوگئے .

النصر اور الاتفاق کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا تاہم الاتحاد نے الفیحا کو تین صفر سے شکست دے کر سعودی پرو لیگ کا ٹائٹل جیت لیا .

دوسری جانب میسی کی ٹیم پی ایس جی نے فرنچ لیگ کا ٹائٹل ریکارڈ گیارہویں مرتبہ جیت لیا . میسی نے اسٹراسبرگ کے خلاف گول کر کے یورپ کی ٹاپ فائیو لیگ میں رونالڈو کے سب سے زیادہ گول کا ریکارڈ بھی توڑ دیا .

. .

متعلقہ خبریں