نگران وزیر اطلاعات نے جیلوں میں پی ٹی آئی کی خواتین سے بدسلوکی کی باتوں کو جھوٹ قرار دے دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے تحریک انصاف کی گرفتار خواتین سے ناروا سلوک کے پروپیگنڈے کوگمراہ کن قرار دے دیا .

عامر میر نے کہا کہ 9 مئی کے شرپسند حملوں میں ملوث خواتین کے ساتھ کوئی بدسلوکی نہیں کی جارہی،پنجاب کی جیلوں میں قیدخواتین سے قانون کے مطابق سلوک کیا جا رہا ہے، قیدی خواتین خود بھی اس چیز کی گواہی دے رہی ہیں، پولیس جیلوں میں قید خواتین کو قانون کے مطابق شائستگی سے ڈیل کر رہی ہے .

انہوں نے کہا کہ ایک نام نہاد سیاسی پارٹی اپنے مذموم مقاصد کے لیے خواتین کے بارے میں زہریلا پروپیگنڈہ کر رہی ہے، 9 مئی کی شرپسندی کی منصوبہ بندی کرنے والا شخص حسب سابق عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے .

نگران وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جھوٹے پروپیگنڈے سے سستی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی، عوام شرپسندوں کی سرپرستی کرنے والے کا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں، جھوٹ کی دکان چلانے والے بلوائی کو شرم کرنی چاہیئے .

. .

متعلقہ خبریں