اردگان نے مسلسل 11 واں الیکشن جیت لیا، 1992 سے کبھی نہ ہارنے کا ریکارڈ برقرار، ایک بار پھر صدر منتخب ہوگئے

انقرہ (قدرت روزنامہ) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے ایک بار پھر صدارتی الیکشن میں کامیابی حاصل کرلی. یہ رن آف الیکشن تھا جس میں انہوں نے تقریباً 52 فیصد ووٹ حاصل کیے. ان کے مخالف امیدوار کلیچدار اولو نے تقریباً 48 فیصد ووٹ لیے.

رجب طیب اردگان نے اپنے سیاسی کریئر میں یہ مسلسل 11 واں الیکشن جیتا ہے جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے. اس کے علاوہ اردگان 1992 کے بعد سے اب تک کوئی بھی الیکشن نہیں ہارے اور یہ بھی ایک ریکارڈ ہے.

صدارتی الیکشن میں کامیابی کے بعد اردگان کی آق پارٹی کے حامیوں نے مختلف شہروں میں جشن منانا شروع کردیا ہے. دوسری جانب الیکشن میں کامیابی پر اردگان کو مبارکبادیں موصول ہونا شروع ہوگئی ہیں. عالمی رہنماؤں میں سب سے پہلے قطر کے امیر نے انہیں مبارکباد دی.

Recent Posts

عدت میں نکاح کا کیس، بشریٰ بی بی کی بیٹیوں نے والدہ کی حمایت میں ویڈیو پیغام جاری کردیئے

لاہور (قدرت روزنامہ) دوران عدت نکاح کے کیس میں بشریٰ بی بی کی بیٹیوں نے…

3 mins ago

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے عدالتوں سے…

2 hours ago

فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر مندو خیل بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو…

3 hours ago

صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا…

3 hours ago

پاکستان اور بھارت کو ایک جیسا ہی دیکھتا ہوں، سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے…

3 hours ago

برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا

برازیلیا(قدرت روزنامہ) برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے…

3 hours ago