اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش کی پیش گوئی کی ہے .
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقوں قلعہ عبداللہ، پشین، زیارت، دکی اور ہرنائی میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے .
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا، بالائی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں آندھی، جھکڑ کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے .
گزشتہ روز ملتان شہر اور گردونواح میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کے نتیجے میں مختلف حادثات میں خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے . طوفانی بارش اور ژالہ باری کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور 200 سے زائد فیڈرز بھی ٹرپ کر گئے .
. .