عمر شریف کی طبیعت انتہائی ناساز ہو گئی وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کر دی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کے لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کی حالت انتہائی ناساز ہے اور انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ ان کے علاج میں مدد کی جائے۔کامیڈین عمر شریف گزشتہ کچھ عرصے سے بیمار ہیں۔ پچھلے دنوں ان کی ایک تصویر بھی وائرل ہوئی تھی جس میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھے کافی بیمار نظر آرہے تھے۔ تاہم ان کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ عمر شریف خیریت سے ہیں۔اب عمر شریف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ وزیر اعظم عمران خان سے ان کے علاج میں مدد کرنے کی

درخواست کررہے ہیں۔ عمر شریف اپنے ویڈیو پیغام میں کہہ رہے ہیں ’’ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ بہتر علاج کے لیے مجھے باہر ملک جانا چاہئے، ڈاکٹرز کے مطابق میرا بہتر علاج امریکا میں ہوسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا جتنا میری قسمت میں لکھا تھا میں نے عمران خان کی شوکت خانم کینسر اسپتال بنانے میں مدد کی۔میں عمر شریف مخاطب ہوں وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب سے۔ عمران خان صاحب جب بھی کوئی چیز کی ہے آپ نے مجھے فون کیا ہے۔ میں نے ہمیشہ آپ کی آواز پر لبیک کہا ہے اسی لیے مجھے یقین ہے آپ بھی میری آواز پر لبیک کہیں گے‘‘۔ویڈیو میں عمر شریف بہت بیمار نظر آرہے ہیں اور اسپتال میں ہیں یہاں تک کہ ان سے ٹھیک طرح سے بات بھی نہیں کی جارہی۔ یہ ویڈیو گزشتہ رات نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’’الیون آور‘‘ میں شیئر کی گئی تھی۔واضح رہے کہ عمر شریف کے نام سے مشہور پاکستان کے معروف اداکار، کامیڈین، ہدایت کار، پروڈیوسر اور ٹیلی ویژن شخصیت کا اصل نام محمد عمر ہے۔ عمر شریف کا شمار نہ صرف پاکستان کے بلکہ برصغیر کے نامور کامیڈینز میں ہوتا ہے۔ ان کا مشہور اسٹیج ڈراما ’’بکرا قسطوں پر‘‘ پاکستان اور بھارت کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں بے حد مقبول ہوا تھا۔

Recent Posts

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

10 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

22 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

28 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

31 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago