تحریک انصاف کے روپوش سابق وزراء، ایم پی ایز کی گرفتاری کا معاملہ ،آئی جی خیبرپختونخوا کا ڈی پی اوز کو جلد گرفتاری کا حکم
پشاور(قدرت روزنامہ)آئی جی خیبرپختونخوا نے تحریک انصاف کے روپوش سابق وزرا ءاور ایم پی ایز کی گرفتاری کیلئے صوبے بھر کے ڈی پی اوز کو جلد گرفتاری کا حکم دیدیا .
نجی ٹی وی چینل" ایکسپریس نیوز" کے مطابق کامران بنگش، تیمور جھگڑا، مشتاق غنی کی گرفتاری سے متعلق خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی .
اسلام آباد میں ایم پی اے فضل الٰہی کے فارم ہاﺅس پر چھاپہ مارا گیا،سابق ایم پی اے فضل الٰہی کے قریبی رشتہ داروں سے پوچھ گچھ کی گئی،پولیس نے سابق ایم این اے ارباب شیر علی کے گھرپر بھی کارروائی کی .
یاد رہے کہ پی ٹی آئی سابق وزراء، ایم پی ایز پر پشاور میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے .
. .