عالیہ بھٹ ایک ایمرجنسی کی وجہ سے آئیفا ایوارڈوصول نہ کر سکیں؟وجہ سامنےآگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی نامور اداکارہ عالیہ بھٹ کو "گنگوبائی کاٹھیاواڑی"میں بہترین اداکاری پر آئیفا ایوارڈ 2023 سے نوازا گیا ہے لیکن بدقسمتی سے ایک ایمرجینسی کی وجہ سے وہ ایوارڈ وصول کرنے کیلئے شو میں نہ پہنچ سکیں، جس کی وجہ سامنے آگئی .

تفصیلات کےمطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایوارڈ ملنے کے بعد انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنی فلم "گنگوبائی کاٹھیاواڑی" کا پوسٹر شیئر کیا اور لکھا کہ "آئیفا کا شکریہ، مجھے افسوس ہے کہ میں ایوارڈ وصول کرنے کیلئے خود حاضر نہ ہوسکی" .

انہوں نے اس ایوارڈ پر مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ" اس اعزاز سے مجھے اور فلم کی پوری ٹیم کو نئی مسرت اور خوشی ملی ہے . "

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ اپنے نانانندررزدان کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ایوارڈ شو میں شرکت نہ کرسکیں اور ان کی جگہ فلم پروڈیوسر جیانتی لال نے ایوارڈ وصول کیا . بھارتی میڈٖیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب عالیہ بھٹ کو اپنے نانا کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع ملی تو وہ ایئر پورٹ پر تھیں،نانا کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد اداکارہ ایئر پورٹ سے ہی گھر واپس آگئیں کیونکہ وہ یہ بری خبر سننے کے بعد ایوارڈز کی تقریب میں شرکت نہیں کرنا چاہتی تھیں .


خیال رہے کہ عالیہ بھٹ کے 95 سالہ نانا نریندر رازدان کو پھیپھڑوں میں شدید انفیکشن ہونے پر چند روز قبل ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، جس کے بعد ڈاکٹرز نے گھر والوں کو یہ بری خبر دی کہ اُنہیں آئی سی یو میں منتقل کرنا پڑے گا . نریندر رازدان کو البتہ آئی سی یو میں منتقل کرنے کے بجائے ان کے کمرے میں ہی تمام تر انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ وہ پر سکون رہ سکیں کیونکہ وہ اس وقت اپنی عمر کے آخری حصّے سے گزر رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں