پیپلز پارٹی آئین کو روند کر کراچی کا میئر بنانا چاہتی ہے، حافظ نعیم الرحمٰن نے سنگین الزامات کی بوچھاڑ کر دی

کراچی (قدرت روزنامہ)امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے ایک بار پھر پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ کر دی . میڈیا ٹاک کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آئین کو روند کر کراچی کا میئر بنانا چاہتی ہے، الیکشن کے نام پر مذاق کیا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کا غلام بنا ہوا ہے .

شہر کو سنگین بلدیاتی مسائل کا سامنا ہے، 18 برس میں کے فور کا منصوبہ نہیں بن سکا، بلاول بتائیں کے فور منصوبہ کیوں نہیں بنا؟ آپ کو ٹینکر فری ملتا ہو گا، غریبوں سے پوچھیں کہ وہ کس صورتِ حال کا سامنا کر رہے ہیں، سندھ ہائی کورٹ میں فوری سماعت کی درخواست کی ہے .

"جنگ "کے مطابق ان کا کہنا ہے کہلاڈلوں کی فرمائش ہے کہ صدر ٹاؤن جیالوں کو چاہیے، آر اوز کی لسٹ سے تحریکِ انصاف کی مخصوص نشستیں غائب کر دی گئیں، الیکشن کمیشن اپنی ذمے داری ادا کرے، کراچی کا میئر جماعتِ اسلامی کا ہو گا، تحریکِ انصاف کے نمائندے ہمارے رابطے میں ہیں . بلدیاتی انتخابات کو یرغمال بنایا جا رہا ہے، سندھ حکومت ان انتخابات پر قبضہ کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے .

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے الزام عائد کیا کہ پیپلز پارٹی نے غیر جمہوری طریقے سے آر اوز کے ذریعے نتائج تبدیل کیے . آر اوز کے ذریعے نتائج تبدیل کر کے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کیا گیا، تحریکِ انصاف کی بھی نشستوں پر اسی طرح قبضہ کیا گیا . اڑھائی سال کی جدوجہد کے بعد بلدیاتی الیکشن ہوئے، متنازع ووٹر لسٹوں کے باوجود جماعتِ اسلامی نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے .

. .

متعلقہ خبریں