“فواد چوہدری ، جہانگیر ترین سے رابطے میں تھے، چند روز میں نئی جماعت کے نام کا اعلان کردیں گے” عون چوہدری نے تصدیق کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اور جہانگیر ترین کے قریبی ساتھی عون چوہدری نے نئی پارٹی کے قیام کی تصدیق کردی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عون چوہدری کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں میں آپس میں مشاورت ہوتی رہتی ہے، نئی پارٹی کانام مشاورت سے رکھا جائے گا، چند روز میں نئی جماعت کے نام کا اعلان کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا پی ٹی آئی کے لیے دفاع کرنا مشکل ہے، فواد چوہدری اور امین اسلم کا جہانگیر ترین سے اچھا تعلق ہے، فواد چوہدری جہانگیر ترین سے رابطے میں تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب سے بڑے نام ہمارے ساتھ شامل ہوں گے۔

خیال رہے کہ فواد چوہدری کچھ روز پہلے تحریک انصاف سے راہیں جدا کر چکے ہیں۔ دوسری جانب جہانگیر ترین ایک بار پھر سیاسی منظر نامے پر متحرک ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے سابق رہنما عبدالعلیم خان سے بھی ملاقات کی جس میں مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ اس ملاقات میں سینئر سیاست دان اسحاق خاکوانی سمیت ترین گروپ کے دیگر افراد بھی شامل تھے۔

Recent Posts

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

28 mins ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

1 hour ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

1 hour ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

2 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

2 hours ago

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور طوفان کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی، جھکڑ، طوفان اور…

2 hours ago