ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش، لاہور میں 215 فیڈرز ٹرپ کر گئے

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، انڈر پاسز اور سڑکوں پر پانی جمع، نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ لاہور میں 215 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، متعدد علاقے بجلی سے محروم ہونے کے سبب شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی موسلادھار بارش سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے، 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے اور شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی بند ہے۔
لاہور کے علاقوں مال روڈ، جوہر ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، سمن آباد اور ریلوے سٹیشن میں تیز بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔ بھاٹی گیٹ، بلال گنج، موہنی روڈ اور شملہ پہاڑی کے علاقوں میں بھی بادل خوب برسے جبکہ گڑھی شاہو، باغبانپورہ اور دو موریہ پل کےعلاقوں میں بھی سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن ( لیسکو) کا کہنا ہے کہ بارش رکنے کے بعد بجلی بحالی کا کام شروع ہو گا۔ لاہورمیں سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک میں 124 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے نشیبی علاقوں میں جمع پانی فوری نکالنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ نکاسی آب کے کام کو جتنی جلد ہو مکمل کیا جائے، واسا اور انتظامی افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جبکہ لاہور میں صبح ہی سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختو نخوا ، گلگت بلتستان، کشمیر، بلوچستان اور سندھ میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ آج بھی بارش کا امکان ہے۔ جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش،بوندا باندی کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے سندھ بھر میں الرٹ جاری کردیا بلوچستان کے ضلع کوہلو کے ندی نالوں میں طغیانی کی صورت حال درپیش ہے۔

Recent Posts

بابر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے ون ڈے…

8 mins ago

کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا تاہم نان فائلرزپالیسی مزید سخت کردی ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ صوبوں کے ساتھ…

18 mins ago

کراچی: غیرقانونی رکشوں، اسٹینڈز اور کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کی ٹریفک پولیس نے شہر میں غیرقانونی طور پر چلنے والے…

26 mins ago

بلوچستان میں پیپلز پارٹی حکومت کے 6 ماہ، عوام کو اب تک کیا ملا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان قیام پاکستان کے بعد سے مسائل کی زنجیروں میں جکڑا…

33 mins ago

بشریٰ انصاری کی کڑی تنقید پر چاہت فتح علی خان دل گرفتہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چاہت فتح علی خان کو ان کے گانوں کے انداز اور کچھ…

57 mins ago

ایک مچھلی جو بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کشیدگی کا باعث بن گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ہلسا‘ بنگلہ دیش کی قومی مچھلی ہے جسے مقامی طور پر ’آئلش‘…

1 hour ago