دولہے کا اپنی بارات میں ڈانس، سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں ایک دولہا کے اپنی بارات میں شاندار ڈانس کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا . بھارتی نیوز ویب سائٹ’اوڑیسا ٹی وی‘ کے مطابق یہ ویڈیو ٹوئٹر ہینڈل @HasnaZarooriHaiپر پوسٹ کی گئی ہے جسے اب تک 62ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں .

ویڈیو کے ساتھ ٹویٹ میں لکھا گیا ہے کہ ”آج کل کے دولہا تو سب کو فیل کر رہے ہیں ناچنے میں . “ اس ویڈیو پر صارفین دولہا کی ڈانس میں مہارت کی تعریف کے ساتھ ساتھ خوب فقرے چست کر رہے ہیں . ایک صارف نے کہا ہے ”دولہا کا بھی من ہوتا ہے . “ یہ دولہا شیروانی پہنے ڈانس کر رہا ہوتا ہے جس پرایک اور شخص نے پوچھ ہی لیا کہ ”شیروانی میں اتنی لچک ہوتی ہے؟“

. .

متعلقہ خبریں