”مراد سعید اپنے لیڈر کی طرح چارپائی کے نیچے نہ چھپیں،، طلال چوہدری کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے مراد سعید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ روپوش رہنما صاحب، اپنے لیڈر کی طرح چارپائی کے نیچے نہ چُھپیں، دلیری دکھائیں، سامنے آئیں . طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ مراد سعید چُھپ کر نہیں سیاست دانوں کی طرح سامنے آ کر بات کریں، بڑھکیں نہ ماریں، اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑے ہونے کی جرات کریں .

انہوں نے کہا کہ مراد سعید صاحب لیڈر اکیلا رہ گیا ہے، آپ کو آوازیں دے رہا ہے، بیان بازی کے بجائے رہنمائی کے لئے سامنے تو آئیں . ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا کوئی لیڈر تو دور کارکن بھی آپ کی طرح روپوش نہیں ہوا، پی ڈی ایم کے لیڈروں نے مشکل ترین حالات کا میدان میں رہ کر مقابلہ کیا . رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ دہشتگردوں کی طرح ریاست پر حملہ کرو گے تو دہشتگردوں کی طرح روپوش تو ہونا پڑے گا .

انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو دہشتگرد نہیں کہہ رہے، عوام کہہ رہی ہے آپ کی حرکتوں کی وجہ سے، آپ دہشتگردی کے خلاف تھے تو خود دہشتگرد کیوں بن گئے؟ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کو واپس لا کر کیوں آباد کیا؟ جیلوں سے کیوں رہا کیا؟طلال چوہدری نے مزید کہا کہ آپ نے سیاسی جدوجہد کے بجائے توڑ پھوڑ، اداروں اور قوم میں دراڑ پیدا کرنے کی سازش کی .

. .

متعلقہ خبریں