خاتون نے اورنج لائن کے پلیٹ فارم سے کود کر خودکشی کر لیخاتون نے اورنج لائن کے پلیٹ فارم سے کود کر خودکشی کر لی

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور میں میٹرو اورنج لائن کے پلیٹ فارم سے کود کر مبینہ طور پر ایک خاتون نے خودکشی کر لی . ڈیلی ڈان کے مطابق اس افسوسناک واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں خاتون کو اورنج لائن کے یتیم خانہ سٹیشن کے پل سے نیچے روڈ پر چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے .

رپورٹ کے مطابق اس قدر بلندی سے گرنے پر خاتون کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی . اورنج لائن سٹیشن کے سٹاف کی طرف سے پولیس کو واقعے بارے مطلع کیا گیا، جنہوں نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا . تاحال خاتون کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی .

. .

متعلقہ خبریں