لاہور(قدرت روزنامہ)ملک میں سیاسی منظر نامے پر بڑی پیش رفت ہوگئی، جہانگیر ترین نے سابق سینئر صوبائی عبدالعلیم خان کے گھر پر ان سے ملاقات کی .
علیم خان کی طرف سےجہانگیرترین اورانکےساتھیوں کےاعزازمیں ظہرانہ دیا گیا .
ظہرانے میں تحریک انصاف سےتعلق رکھنےوالی موجودہ اورسابقہ شخصیات نے شرکت کی .
اس موقع پر سینئر سیاستدان اسحق خاکوانی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری، شعیب صدیقی، سعید اکبر نوانی نے بھی موجود تھے .
ذرائع کے مطابق اگلے72گھنٹوں میں جہانگیرترین اہم سیاسی رہنماؤں کےساتھ پریس کانفرنس کرینگے، جس میں نئی سیاسی پارٹی کا اعلان کر دیا جائے گا .
پریس کانفرنس میں جہانگیرترین کےہمراہ تحریک انصاف سےلاتعلقی کرنیوالےسیاست دان بھی موجودہونگے .
جہانگیر ترین جلد ہی الیکشن کمیشن میں نئی پارٹی کی رجسٹریشن کی درخواست جمع کروائیں گے .
. .