پاکستانی نوجوان نے دنیا کی مشکل ترین چوٹی راکا پوشی سر کرلی

سکردو(قدرت روزنامہ) پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان کوہ پیما واجد اللہ نگری راکا پوشی سر کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا . اطلاعات کے مطابق واجد اللہ نگری نے غیر ملکی کوہ پیماؤں کے ساتھ گلگت بلتستان میں واقع بلند ترین پہاڑ راکا پوشی سر کی، جس کے بعد وہ دوسرے پاکستانی کوہ پیما بن گئے ہیں .

یاد رہے کہ راکا پوشی دنیا کی 27 ویں بلند ترین چوٹی ہے، جسے بادلوں کی ماں بھی کہا جاتا ہے، اس کی مہم جوئی کو کوہ پیما مشکل ترین قرار دیتے ہیں . رپورٹ کے مطابق راکا پوشی کی بلندی سطح سمندر سے 8 ہزار میٹر ہے، چوٹی اور بیس کیمپ کا درمیانی فاصلہ 5000 میٹر سے زائد ہے . کوہ پیما کے مطابق دنیا کے کسی بھی پہاڑ کی چوٹی اور بیس کیمپ کے درمیان اتنا فاصلہ نہیں جتنا راکا پوشی کا ہے، اس لیے مہم جوئی بہت مشکل ہے . یاد رہے کہ اس سے قبل 1979ء میں کرنل شیر خان پہلے پاکستانی تھے جنہوں نے راکا پوشی سر کی تھی . . .

متعلقہ خبریں