کوئٹہ ، گوادر(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ غیر ضروری چیک پوسٹوں کو ختم کر دیا گیا ہے اور گوادر کے بجلی اور پانی سے متعلق دیرینہ مسائل کو حل کر دیا گیا ہے۔ ہم گوادر کو اپنے بہترین وسائل کے مطابق سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے جرات مندانہ اور تاریخی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے پاکستان ایران سرحد پر بارڈر مارکیٹ اور گوادر میں ایران گوادر پاور پراجیکٹ کے حالیہ افتتاح کو دونوں ممالک کے لیے ‘مثبت علامت’ قرار دیا۔ انہوں نے کہا تیل، گیس، کھانے پینے کی اشیاءاور توانائی کے شعبوں میں پاکستان اور ایران کے درمیان سالانہ تجارت اربوں روپے کی ہوتی ہے۔
گوادر پرو کے مطابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان ایران بارڈر مارکیٹ منصوبہ پاکستان ایران کے تعاون سے سرحدی شہر ریکوڈک بارڈر پر مکمل کیا گیا۔ پاکستان ایران سرحد ایک تاریخی تجارتی راہداری تھی جو نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کے لیے منفرد اہمیت کی حامل تھی۔ گوادر پرو کے مطابق وزیراعلیٰ بزنجو نے کہا کہ ایک پل کے طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کو راغب کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے بھاری سرمایہ کاری کے علاوہ، دیگر ممالک بھی سی پیک منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بلوچستان کے چند علاقوں میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سکول وین سے بچے کے اغواء کیخلاف ورثا کا شدید احتجاج اور زرغون روڈ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔ایسوسی ایشن نے اعلان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…