بھائی نے میکے آئی دو بہنوں کو فائرنگ کرکے ابدی نیند سلا دیا

میانوالی(قدرت روزنامہ) میانوالی میں بھائی نے دو بہنوں کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق میانوالی میں دہرے قتل کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پر بھائی نے دو شادی شدہ بہنوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔قتل کا واقعہ پپلاں شہر کے محلہ طارق آباد میں پیش آیا جہاں غیرت کے نام پر راحیل شیخ نامی نوجوان نے دو بہنوں کو فائرنگ کرکے ابدی نیند سلا دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بہنیں شادی شدہ تھیں اور کافی عرصے سے سسرالیوں سے ناراض ہو کر میکے آئی ہوئی تھیں۔ملزم قتل کرنے کے بعد موقع واردات سے فرار ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔اس سے قبل راجن پور میں غیرت کے نام پر دو بہنیں قتل کر دی گئیں۔

سگے بھائی نے غیرت کے نام پر دو بہنوں کی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

راجن پور کے علاقے کچہ میانوالی نمبر 2 میں سگے بھائی نے دو بہنوں زاہدہ اور مالو کو شک کی بناء پر کاروکاری کے الزام میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ واضح رہے کہ رسم و رواج کسی بھی معاشرے کی عکاسی کرتے ہیں اور ان کی بدولت معاشرے کے مہذہب ہونے کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ تاہم ہمارے ہاں بدقسمتی سے کچھ فرسودہ روایات جیسے ونی، غیرت کے نام پر قتل، کم عمری کی شادیاں وغیرہ اپنی جڑیں اس قدر مضبوط کر چکی ہیں کہ ان سے جان چھڑوانا ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔
دکھ کی بات یہ ہے کہ فرسودہ روایات کی زد میں ہمیشہ عورت ہی آتی ہے۔پاکستان میں ایسے علاقے بھی موجود ہیں جہاں آج بھی خواتیں بنیادی تعلیم سے ہی محروم ہیں۔خواتین کو ہمیشہ مردوں کے مقابلے میں برابر کے حقوق کبھی ملے ہی نہیں ہیں۔ کیوں کہ پاکستان کے کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جہاں عورتوں کو مردوں کے سامنے کم تر سمجھا جاتا ہے۔ان کا یہ خیال ہے کہ عورت گھر کے کاموں تک محدود ہے۔پاکستان میں ایسے علاقے ہیں جہاں آج بھی لڑائی جھگڑے اور قتل و غارت عورتوں کی وجہ سے کی جاتی ہے۔ کچھ پاکستان کے قبائلی علاقے ایسے بھی ہیں جہاں آج بھی اس رسم کا سلسلہ عروج پر ہے۔

Recent Posts

گوگل کا تمام ایپ صارفین کو جیمنی لائیو اسسٹنٹ مفت پیش کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوگل کا جیمنی لائیو اسسٹنٹ اب ’جیمنی ایپ‘ کے ذریعے تمام فری…

10 mins ago

بابر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے ون ڈے…

19 mins ago

کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا تاہم نان فائلرزپالیسی مزید سخت کردی ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ صوبوں کے ساتھ…

28 mins ago

کراچی: غیرقانونی رکشوں، اسٹینڈز اور کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کی ٹریفک پولیس نے شہر میں غیرقانونی طور پر چلنے والے…

36 mins ago

بلوچستان میں پیپلز پارٹی حکومت کے 6 ماہ، عوام کو اب تک کیا ملا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان قیام پاکستان کے بعد سے مسائل کی زنجیروں میں جکڑا…

44 mins ago

بشریٰ انصاری کی کڑی تنقید پر چاہت فتح علی خان دل گرفتہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چاہت فتح علی خان کو ان کے گانوں کے انداز اور کچھ…

1 hour ago