وزن کم کرنے والوں کو صبح، ذیابیطس والوں کو شام کو ورزش کرنی چاہیے، نئی تحقیق میں ماہرین نے فوائد بتادیے

سٹاک ہوم(قدرت روزنامہ) سویڈن کے ماہرین نے نئی تحقیق میں ورزش کے وقت اور موٹاپے کے حوالے سے دلچسپ انکشاف کیا ہے۔میل آن لائن کے مطابق سویڈن کے کیرولنسکا انسٹیٹیوٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ وزن میں کمی کے حوالے سے ورزش کرنے کا وقت بھی خاص اہمیت کا حامل ہے۔ جو لوگ وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہیں صبح کے وقت ورزش کرنی چاہیے۔اسی طرح جو لوگ ذیابیطس کے مریض ہیں، انہیں شام کے وقت ورزش کرنی چاہیے۔

انسٹیٹیوٹ سے وابستہ پروفیسر جولین زیئرتھ کا کہنا ہے کہ ہمارے جسم کے اعضاءکا بھی اپنا ایک شیڈول ہوتا ہے۔ ہمارے جسم کے درجہ حرارت سے لے کر دل کی دھڑکن اورمیٹابولزم کو کنٹرول کرنے والے جینز تک24گھنٹے کے دورانیے میں مختلف طریقوں سے کام کرتے ہیں۔ چنانچہ مختلف اوقات میں ورزش بھی مختلف اثرات کی حامل ہوتی ہے۔ ہماری تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر صبح کے وقت ورزش کی جائے تو چربی پگھلانے میں زیادہ مدد ملتی ہے اور موٹاپا زیادہ تیزی سے کم ہوتا ہے۔

پروفیسر جولین زیئرتھکا کہنا تھا کہ تحقیق میں لنچ کے بعد ورزش کرنے کے بالکل مختلف اثرات سامنے آئے ہیں۔ اس وقت اگر ورزش کی جائے تو بلڈ شوگر زیادہ مستحکم رہتی ہے۔ چنانچہ دن کے آخر میں ورزش کرنا ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔

Recent Posts

چیمپئنز ٹرافی ،بھارتی ٹیم کا آنے سے انکار، ’نیا آپشن‘ سامنے آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ )چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت سے انکار کے بعد اور…

8 mins ago

طلبا کی گرفتاریوں و حکومتی رویہ کی مذمت ، بلوچ،پشتون اتحاد سے سازشوں کو ناکام بنائیں،لشکری رئیسانی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بولان…

9 mins ago

پاکستان میں تیل و گیس کی پیدوار سے متعلق بڑی خوشخبری آ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں تیل وگیس کی یومیہ پیداوارمیں ہفتہ واربنیاد پراضافہ ریکارڈ…

14 mins ago

عوام کو اب الف لیلیٰ کی کہانیوں میں کوئی دلچسپی نہیں ، سربراہ سے محروم جماعتوں کا ہمیشہ یہی انجام ہوتا ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی…

16 mins ago

کوئٹہ سے دیگر شہروں کیلئے ٹرین سروس 4 روز بعد بحال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امن وامان کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس…

18 mins ago

صادق عمرانی بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نامزد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کو بلوچستان اسمبلی…

22 mins ago