وزیراعظم کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کااجلاس، نیشنل کرائسز انفارمیشن مینجمنٹ سیل قائم کرنے کا فیصلہ

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی اجلاس میں نیشنل کرائسز انفارمیشن مینجمنٹ سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ،وزارت داخلہ، وزارت اطلاعات کرائسز مینجمنٹ سیل کی نگران ہوں گی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا،حکومت کی جانب سے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں افغانستان کی صورتحال اور ملک پر اس کے ممکنہ مضمرات کا جائزہ لیاگیا، کمیٹی نے نیشنل ایکشن پلان کے قلیل، وسط اور طویل مدتی اہداف کا جائزہ لیا،اجلاس میں وفاقی وزرافوادچودھری، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، شوکت ترین نے شرکت کی،اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور مشیر قومی سلامتی بھی شریک ہوئے۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں سائبرسکیورٹی، جاسوسی ، سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مختلف اقدامات پر فوری عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں عدالتی اورسول اصلاحات سے متعلق اقدامات پر بھی فوری عملدرآمدکا فیصلہ کیاگیا۔اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ہر ہدف کیلئے کارکردگی کے معیار اور ٹائم لائنز دینے کافیصلہ کیاگیا،اجلاس میں نیشنل کرائسز انفارمیشن مینجمنٹ سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا اس کے علاوہ پرتشددانتہاپسندی سے نمٹنے کے اقدامات پر فوری عملدرآمد کا فیصلہ کیاگیا۔اجلاس میں قومی سلامتی کو براہ راست متاثر کرنےوالے عوامل سے نمٹنے کے اقدامات پر عملدرآمد کا فیصلہ کیاگیا،وزارت داخلہ، وزارت اطلاعات کرائسز مینجمنٹ سیل کی نگران ہوں گی ۔اجلاس میں سی پیک اور نان سی پیک پر کام کرنے والے غیرملکیوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کا فیصلہ کیاگیا،اعلامیہ کے مطابق سی پیک بالخصوص چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی ۔اجلاس میں ملکی داخلی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ داخلی سلامتی یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے ،اجلاس کے شرکا نے شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ قوم نے دہشتگردی کی لعنت سے نجات کیلئے بڑی قیمت ادا کی ،وزیراعظم نے مسلح افواج، پولیس، انٹیلی جنس ایجنسیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن اجلاس: جسٹس عائشہ کی سپریم کورٹ میں بطور جج نامزدگی پر اتفاق نہ ہو سکا

Recent Posts

گوگل کا تمام ایپ صارفین کو جیمنی لائیو اسسٹنٹ مفت پیش کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوگل کا جیمنی لائیو اسسٹنٹ اب ’جیمنی ایپ‘ کے ذریعے تمام فری…

8 mins ago

بابر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے ون ڈے…

17 mins ago

کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا تاہم نان فائلرزپالیسی مزید سخت کردی ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ صوبوں کے ساتھ…

26 mins ago

کراچی: غیرقانونی رکشوں، اسٹینڈز اور کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کی ٹریفک پولیس نے شہر میں غیرقانونی طور پر چلنے والے…

34 mins ago

بلوچستان میں پیپلز پارٹی حکومت کے 6 ماہ، عوام کو اب تک کیا ملا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان قیام پاکستان کے بعد سے مسائل کی زنجیروں میں جکڑا…

42 mins ago

بشریٰ انصاری کی کڑی تنقید پر چاہت فتح علی خان دل گرفتہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چاہت فتح علی خان کو ان کے گانوں کے انداز اور کچھ…

1 hour ago