کراچی والوں کیلئے خوشخبری، بجلی مہنگی کرنے کی درخواست مسترد، سستی کر دی، کتنی؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی 5 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی .

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق کے الیکٹرک نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی جسے نیپرا نے مسترد کر دیا .

درخواست ماہ اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی .

بتایا گیا ہے کہ نیپرا ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد تفصیلی فیصلہ اور نوٹیفکیشن جاری کرے گا . اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق جون کے بلوں میں کیا جائے گا . کے الیکٹرک نے اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 49 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا .

. .

متعلقہ خبریں