’بشریٰ بی بی کا سیاست میں بھی فعال کردار، مجھے عثمان بزدار کی حالت دیکھ کر ہنسی آتی تھی لیکن عمران خان چاہتے تھے کہ ۔ ۔ ۔‘فردوس عاشق اعوان پھر بول پڑیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما فردوس عاشق اعوان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا، انہوں نے انکشاف کیا کہ عمران خان چاہتے تھے کہ عثمان بزدار کی امیج بلڈنگ ہو، عثمان بزدار کیمرے کاسامنا نہیں کر سکتے تھے۔وہ عین وقت پر انٹرویو دینے سے انکار کر دیتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے عثمان بزدار کی حالت دیکھ کر رحم آتا تھا اور ہنسی بھی آتی تھی۔

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کامزید کہنا تھا کہ بشری بی بی کے کہنے پر عمران خان فیصلہ بدل دیتے تھے، بشری بی بی کی جانب سے مجھے ہدایات آتی تھیں،ان کا سیاست میں بھی کردار تھا اور فیصلے یوٹرن بھی ہو جاتے تھے، عمران خان خود اپنے آپ کے دشمن ہیں اور کوئی نہیں، وہ کہتے تھے میں کلا ہی کافی ہاں، پی ٹی آئی انوکھی سیاسی جماعت تھی جس میں ایک شخص کی ڈکٹیشن چلتی تھی۔

پریکٹس اینڈپروسیجرل قانون عدلیہ کی آزادی کیخلاف ہے ، تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو تنصیبات پر حملہ کرنے والے تربیت یافتہ لوگ تھے، لوگوں کو ذہن سازی کر کے استعمال کیا گیا ، پرتشددواقعات میں ملوث افراد کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی ہونی چاہئے ۔

Recent Posts

کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس؛ 9مئی کے 10ملزمان کی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)نو مئی کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس کے 10 ملزمان کی ضمانت منظور ہوگئی۔…

2 hours ago

روس میں بیٹیوں کی پرورش والد کے بغیر کیوں کی جاتی ہے؟

روس (قدرت روزنامہ)دنیا میں ایسے کئی ممالک ہیں جہاں والدین اور اولاد کے درمیان کچھ…

2 hours ago

عمران خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہارِ اطمینان، شعیب شاہین کی تلخ کلامی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان…

2 hours ago

انوار الحق، فیصل واوڈا کا سینیٹ میں حکومت یا اپوزیشن کسی بھی بینچ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے تاحال اپوزیشن یا حکومتی بینچز میں…

2 hours ago

جنرل صاحب یقین دہانی کروائیں تحقیقات کرنے والے ججز کے رشتے داروں کو اغوا نہیں کیا جائے گا، پی ٹی آئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ…

2 hours ago

’مہربانو! آپ نے ہنسنا نہیں، عظمیٰ! آپ نے رونا نہیں’، ٹی وی پروگرام کا یہ کلپ کیوں وائرل ہوا؟

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی رہنما مہربانو قریشی اور وزیر…

3 hours ago