نیم مارشل لاء تولگ گیا ، عمران خان برطانوی میڈیا سے انٹرویو میں کھل کر بول پڑے

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے برطانوی میڈیا سے گفتگو میں ایک مرتبہ پھر موجودہ حکومت اور انکی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا . اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو الیکٹ ایبلز کی ضرورت نہیں، ہمارا سب سے بڑا ووٹ بینک ہے، جب ووٹ بینک اتنا ہو تو لوگوں کے آنے جانے سے فرق نہیں پڑتا، ووٹ بینک تو پی ڈی ایم کا گرا ہے، جب بھی الیکشن ہوں گے پی ٹی آئی جیتے گی .

نیم مارشل لاء تو لگ گیا ہے، اگر فوجی عدالتوں میں شہریوں کے خلاف مقدمات چلیں گے تو جمہوریت تو ختم ہو گئی .

"جنگ " کے مطابق عمران خان نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ ہو رہا ہے اور تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی ہے، سب پی ٹی آئی سے ڈرے ہوئے ہیں، آئین اور قانون ہمیں پُر امن احتجاج کی اجازت دیتا ہے، حکومت نے پی ٹی آئی کے 23 ہزار کارکنوں کی فہرست بنائی، 10 ہزار گرفتار ہو چکے،یہ مکمل فاشزم ہے . ہمارے وکیلوں کو گرفتار کارکنوں سے ملنے تک نہیں دیا جا رہا، کئی کارکنوں کے خلاف تو ایف آئی آر بھی درج نہیں، نامعلوم کی فہرست میں ڈالا ہوا ہے، یہ منصوبہ بندی سے پی ٹی آئی کو کرش کرنا چاہ رہے ہیں .

سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ ججوں کے فیصلوں پر عمل نہیں ہو رہا، وہ ضمانت دیتے ہیں، حکومت پھر پکڑ لیتی ہے، سپریم کورٹ کے 14 مئی کے حکم کے باوجود انتخابات نہیں ہوئے .

انٹرویو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو ہمسایہ ملک کے ساتھ تعلقات اچھے رکھنے چاہئیں، افغان خواتین خود اپنے حقوق لے لیں گی، ہمیں اپنے فیصلے قومی مفاد میں کرنے چاہئیں .

. .

متعلقہ خبریں