عمران خان کی جیمرز والی گاڑیوں کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 3 گاڑیوں کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے کی اجازت نہیں ملی .

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے قافلے میں شامل جیمرز والی گاڑیوں کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہونے کی درخواست مسترد کر دی گئی .

ان کی صرف ایک گاڑی کو داخلے کی اجازت ملی ہے .

رجسٹرار کی جانب سے جوڈیشل کمپلیکس پر تعینات سکیورٹی کو پیغام پہنچا دیا گیا . واضح رہے کہ عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں