بہترین دوست سمجھے جانے والے بابراعظم اور محمد رضوان کی تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو ’کنفیوژ‘ کر دیا

 

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر رضوان کے بارے میں یہ تاثر پایا جاتاہے کہ وہ بہت ہی اچھے دوست ہیں تاہم ان کی ایک تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو تذبذب کا شکارکر دیاہے .

تفصیلات کے مطابق بابراعظم اور محمد رضوان کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں کپتان سنگل صوفہ پر ٹانگیں دیوار کے ساتھ لگائے لیٹے ہوئے ہیں جبکہ محمد رضوان زمین پر بیٹھے ہوئے ہیں، دونوں ہی کچھ کاغذات کو غور سے پڑھنے میں مصروف ہیں تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وہ دراصل کر کیا رہے ہیں لیکن اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نہایت دلچسپ تبصرے ضرور کر رہے ہیں .

صارف کاکہناتھا کہ دونوں کھلاڑی ہارورڈ بزنس سکول میں اپنے امتحانات کی تیاری میں مصروف ہیں .

سیف احمد نامی صارف کا کہناتھا کہ ایسی صورتحال اس وقت ہوتی ہے جب آپ نے پورا سلیبس ایک رات میں ختم کرنا ہو .

فرید خان نے لکھا کہ بابر اور رضوان امریکہ میں اپنے امتحانات کی تیاری کر رہے ہیں .

ڈالر کی قیمت اچانک بڑھنے پر بینکوں کے منافع کمانے کا معاملہ ، تحقیقات میں کیا ملا ؟ سٹیٹ بینک تفصیلات سامنے لے آیا

کرکٹ ٹریکر نامی پیج نے تبصرہ کیا کہ امتحان سے ایک رات قبل طالبعلموں کی حالت ایسی ہوتی ہے .

اس صارف کا کہناتھا کہ بابراور رضوان دونوں ہی اپنے فینز کو تعلیم حاصل کرنے کی نصیحت کر رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں