پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت آئی ایم ایف کا مینڈیٹ نہیں، وزیر مملکت خزانہ نے کھری کھری سنا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث بخش نے نے کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت آئی ایم ایف کا مینڈیٹ نہیں۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق عائشہ غوث بخش کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر کا بیان غیر معمولی ہے۔ آئی ایم ایف سے ڈیل نہ ہوئی تو وزارت خزانہ آنکھیں بند کر کے نہیں بیٹھی۔ ہر وقت پلان بی بھی موجود ہوتا ہے، ہماری ترجیح آئی ایم ایف پروگرام ہے۔ عالمی مالیاتی ادارہ ملکی سیاسی معاملات پر بات نہیں کرتا، باقاعدہ طور پر ایسا کچھ نہیں کہا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام 30 جون کو ختم ہو رہا ہے، موجودہ پروگرام ختم ہو جائے تو پھر نئے پروگرام کو دیکھیں گے۔ امید ہے نئے بجٹ سے پہلے سٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا۔ قرضہ پروگرام میں تاخیر پاکستان اور آئی ایم ایف دونوں کے مفاد میں نہیں۔ آئی ایم ایف کے پروگرام میں ٹارگٹڈ سبسڈیز کی اجازت ہے۔ نئے بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔ کوشش ہو گی عام آدمی پر زیادہ بوجھ نہ ڈالا جائے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے مشن چیف ناتھن پورٹر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ آئی ایم ایف سیاسی پیشرفت کا نوٹس لیتا ہے مگر ملکی سیاست پرتبصرہ نہیں کرتا، امید ہے آئین و قانون کے مطابق آگے بڑھنے کا پُرامن راستہ تلاش کیا جائےگا۔

Recent Posts

نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی کو شٹر ڈاؤن کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شٹر…

11 mins ago

’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے لیے کپل شرما اور سنیل گروور کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)6سال قبل آسٹریلیا میں کامیاب شوز کرنے کے بعد واپس بھارت آتے ہوئے کامیڈین…

18 mins ago

8 لاکھ سے زیادہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ التوا کا شکار، فنڈز جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزرات خزانہ نے پاسپورٹ کا موجودہ بیک لاگ ختم کرنے کےلئے فنڈز…

46 mins ago

گندم خریداری: حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاوس پنجاب کے گھیراو کا اعلان، جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کئے جانے کے خلاف تحریک…

51 mins ago

اسلام آباد میں آٹے کا تھیلا سستا ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں‌…

58 mins ago

ٹی 20ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ ’آؤٹ آف دِس ورلڈ‘ جاری

  دبئی (قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل…

1 hour ago