190 ملین پاﺅنڈز سکینڈل کیس؛ احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت نمٹا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے 190 ملین پاﺅنڈز سکینڈل میں تفتیشی افسر کے بیان کے بعد بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت نمٹا دی اور انہیں جانے کی اجازت دیدی .

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں 190 ملین پاﺅنڈز سکینڈل کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی،بشریٰ بی بی اکیلی عدالت کے سامنے حاضر ہوئیں، عمران خان گاڑی میں انتظار کرتے رہے،بشریٰ بی بی کے وکیل خواجہ حارث عدالت کے سامنے پیش ہوئے .

نیب پراسیکیوٹر نے سردار مظفرعباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ 13 مئی کو عمران خان نے ایک اسٹیٹمنٹ جاری کی،عمران خان نے اس بیان میں چیئرمین نیب، نیب کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا،عمران خان نے الزام لگایا ہم نے ان کے گھرپر چھاپہ مارا،ہماری کسی ٹیم نے چھاپہ مارا نہ بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے،جب بھی ہمیں ضرورت ہو گی بشریٰ بی بی ہمارے ساتھ انویسٹی گیشن میں تعاون کریں،بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری ابھی جاری نہیں کئے، درخواست ضمانت غیرموثر ہو چکی،نیب آزادانہ کام کرتا رہے گا، کسی سے ڈرنے والے نہیں .

وکیل خواجہ حارث نے کہاکہ انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کردیاگیالیکن آج تک بشریٰ بی بی کو کال اپ نوٹس نہیں آیا،خواجہ حارث نے نیب پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ باتیں کرتے ہیں، باتیں ان کو سن لینے دیں،وکیل نے کہاکہ 6 گھنٹے بشریٰ بی بی نیب آفس کے باہر رہیں لیکن انہوں نے کہاہم نے بلایا ہی نہیں .


نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ ابھی تک بشریٰ بی بی کے کوئی وارنٹ گرفتاری نہیں،عدالت نے خواجہ حارث سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے چہرے پر غصہ اچھا نہیں لگتا،عدالت نیب کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم کابیان آرڈر کا حصہ بنا رہی ہے . عدالت نے تفتیشی افسر کے بیان کے بعد بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت نمٹا دی اور انہیں جانے کی اجازت دیدی،عمران خان، بشریٰ بی بی کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس سے ہائیکورٹ کی طرف روانہ ہو گئے .

. .

متعلقہ خبریں