وزیراعظم نے آئندہ بجٹ میں موٹرسائیکل سواروں کو خوشخبری سنانے کیلئے تیاری شروع کر دی

لاہور (قدرت روزنامہ)آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مہنگے پٹرول کے ہاتھوں پریشان حال موٹر سائیکل سواروں کیلئے وزیراعظم شہبازشریف نے خوشخبری سنا دی ہے . بجٹ میں موٹر سائیکل سواروں کیلئے سستا پٹرول سکیم لانے کی تجویز سامنے آئی ہے .

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ سستا پٹرول کی سکیم متعارف کروائی جائے ، کمیٹی کو ہدایت دی ہے کہ غریبوں کو سبسڈی فراہم کرنے کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز پر ریلیف پیکج اور موٹر سائیکل سواروں پٹرول پر سبسڈی فراہم کرنے کیلئے تجاویز دی جائیں، سات کمیٹیوں کی جانب سے سفارشات مرتب کر لی گئیں ہیں جو آج پیش کی جائیں گی،

شہبازشریف نے دو روز قبل ایم ڈی ایم آئی ایف سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ موٹر سائیکل اور غریب طبقے کیلئے سبسڈی کا اعلان کرنے جارہے ہیں، اس کیلئے باقاعدہ کچھ رعایت دیں، ابھی آئی ایم ایف کی جانب سے کوئی واضح جواب نہیں دیا گیاہے .

. .

متعلقہ خبریں