نادیہ حسین نے بالی ووڈ میں کام کرنے سے انکار کی وجہ بتادی

کراچی(قدرت روزنامہ) معروف پاکستانی ماڈل، اداکارہ و میک اپ آرٹسٹ نادیہ حسین نے بالی ووڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے .

نادیہ حسین نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی .

انہوں نے اس شو کے دوران انکشاف کیا کہ جب ان کا ماڈلنگ کیریئر عروج پر تھا تو انہیں بھارت سے مختلف پراجیکٹس کے لیے آفرز آئیں لیکن انہوں نے انکار کردیا . انہوں نے بالی ووڈ میں کام کرنے کے لیے اپنے شوہر کی رضامندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر نے بالی ووڈ میں کام کرنے سے نہیں روکا تھا لیکن میں اس وقت کافی مصروف تھی اور میری شادی بھی ہونے والی تھی .

انہوں نے بتایا کہ جس وقت مجھے بالی ووڈ کی فلموں اور بھارت کے مختلف فیشن شوز کے لیے آفرز موصول ہوئیں میں ایک فیشن شو کی شوٹنگ کروانے کے لیے بھارت میں ہی موجود تھی . انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے ان تمام آفرز کو قبول کرنے سے انکار کردیا اور انہیں اپنی صورتحال سے آگاہ کیا کہ ان کے لئے بھارتی فلموں میں کام کرنا مشکل ہے .

. .

متعلقہ خبریں