لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ پاکستان میں کچھ لوگوں کی ضد اور انا ملک سے بڑی ہو گئی ہے ، جذبات ، نادانی اور ذاتی دشمنی میں ملک دشمنی کی جارہی ہے .
تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے مختلف وفود سے ملاقات کی جس دوران پاک فوج محفوظ اور مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے ، فوج پر تنقید کرنے والے شام ، عراق اور افغانستان کی حالت دیکھ لیں ،پاکستان اور پاک فوج امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہے ،پاکستان، پاک فوج کو نقصان پہنچانا اسلام اور پوری امت کو کمزور کرناہے .
. .