لاہور کی عوام آج شدت کے ساتھ اپنے خادم اعلیٰ کو یاد کررہی ہے، عظمیٰ بخاری

(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ لاہور کی عوام آج شدت کے ساتھ اپنے خادم اعلیٰ کو یاد کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے لاہور میں بارش کی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا کہ لاہور ڈوب رہا ہے اور عثمان بزدار تلاش گمشدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کی سڑکیں، گلیاں اور مارکیٹیں بارش کے پانی سے بھری پڑی ہیں، وزیراعلیٰ بھی غائب، 45 وزراء بھی غائب، واسا بھی غائب اور لوکل انتظامیہ بھی غائب ہے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور اب بارش کے پانی کے رحم و کرم پر ہے، 3 سالوں سے لاہور کے سیوریج سسٹم کی صفائی نہیں ہوسکی، نالائق بزدار حکومت اگر سیوریج کے نئے پائپ نہیں ڈال سکتی تو ان کی کم از کم صفائی کرلیتی، شہباز شریف کو لمبے بوٹوں کا طعنہ دینے والے ارسطو وزیر بھی غائب ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مراد راس، میاں اسلم اقبال اور محمود الرشید بھی کسی بل میں چھپ گئے ہیں، عثمان بزدار اور انکے وزراء فوٹو سیشن کروانے کے لئے ہی بارش میں نکل آتے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ٹھگ انسٹیٹیوٹ آف پاکستان صرف مال بناﺅ پروگرامز میں ہی پیش پیش ہوتا ہے، لاہور کی عوام آج شدت کے ساتھ اپنے خادم اعلیٰ کو یاد کررہی ہے۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور منظور پشتین کی ملاقات، ایجنڈا کیا تھا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے پشتون قومی موومنٹ کے سربراہ…

3 mins ago

شہید بے نظیر بھٹو مکمل فنڈڈ اسکالرشپ پروگرام کیلیے کون، کیسے اپلائی کرسکتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی کی جانب سے بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ…

15 mins ago

سعودی عرب میں مصروف اکتوبر کا آغاز؛ کیا، کب اور کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اکتوبر 2024 کے دوران سعودی عرب عالمی اور مقامی سطح پر تقریبا…

27 mins ago

عدلیہ کی آزادی کے بعد صرف وردی والے آئینی ترمیم کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ…

35 mins ago

اروشی روٹیلا نے ایک بار پھر نسیم شاہ کو پسندیدہ قرار دے دیا، بالی ووڈ اداکارہ کی نئی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ…

50 mins ago

’مہوش حیات خود بھی حیران ہوں گی‘، یویو ہنی سنگھ نے اداکارہ کو گلوکارہ بنا دیا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بھارتی پنجابی گلوکار اور ریپر یویوہنی سنگھ نے پاکستان میں پرفارم…

1 hour ago