بناسپتی گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورزپرمختلف برانڈکے بناسپتی گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی . جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورزپرمختلف برانڈ کے بناسپتی گھی کی قیمت585روپے سے کم ہوکر517روپے فی کلوہوگئی،بناسپتی گھی کی فی کلوقیمت میں بھی68روپے تک کمی کی گئی ہے .

اسی طرح ایک لیٹرکوکنگ آئل کی قیمت610روپے سے کم ہوکر517روپے ہوگئی ہے،یوٹیلٹی سٹورزپرکوکنگ آئل93روپے فی لیٹرتک سستا ہوگیا ہے . نوٹیفکیشن کے مطابق کوکنگ آئل اوربناسپتی گھی کی قیمتوں میں کمی کااطلاق فوری ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں